Sunan ibn Majah Hadith 1606 (سنن ابن ماجہ)
[1606] إسنادہ ضعیف
ترمذي (1061)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنْ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانُوا لَہُ حِصْنًا حَصِينًا مِنْ النَّارِ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ قَالَ وَاثْنَيْنِ فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ قَدَّمْتُ وَاحِدًا قَالَ وَوَاحِدًا
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے تین بچے آگے بھیجے جو گناہ کی عمر کو نہ پہنچے ہوں،وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کے لیے ایک مضبوط رکاوٹ بن جائیں گے۔‘‘ ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے دو بچے آگے بھیجے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’اور دو بھی(جہنم سے حفاظت کا باعث بن جائیں گے) قُرّاء کے سردار ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے ایک بچہ آگے بھیجا ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اور ایک بھی (جہنم سے بچاؤ کا باعث ہوگا۔)‘‘