Sunan ibn Majah Hadith 1619 (سنن ابن ماجہ)
[1619]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَتَعَوَّذُ بِہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ أَذْہِبْ الْبَاسْ رَبَّ النَّاسْ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا فَلَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ ﷺ فِي مَرَضِہِ الَّذِي مَاتَ فِيہِ أَخَذْتُ بِيَدِہِ فَجَعَلْتُ أَمْسَحُہُ وَأَقُولُہَا فَنَزَعَ يَدَہُ مِنْ يَدِي ثُمَّ قَالَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الْأَعْلَی قَالَتْ فَكَانَ ہَذَا آخِرَ مَا سَمِعْتُ مِنْ كَلَامِہِ ﷺ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ ان الفاظ کے ساتھ اللہ کی پناہ حاصل کرتے تھے: (أَذْہِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ. وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَاءً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا)’’اے انسانوں کے رب! بیماری دور کر دے اور شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے،تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں،ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کو بالکل باقی نہ چھوڑے۔‘‘ جس بیماری میں نبی ﷺ کی وفات ہوئی،اس کے دوران میں جب طبیعت زیادہ ناساز ہوگئی تو میں یہ دعا پڑھتی اور نبی ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کے جسم پر پھیرتی تھی۔(حیات مبارکہ کے آخری دن جب میں نے دم کرنا چاہا) تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک میرے ہاتھ سے نکال لیا اور فرمایا: (اللہُمَّ اغْفِرْ لِی وَأَلْحِقْنِی بِالرَّفِیقِ الأَعْلَی) ’’اے اللہ! میری مغفرت فرما اور مجھے بلند مرتبہ ساتھیوں سے ملادے۔‘‘ ام المومنین نے فرمایا: یہ آخری الفاظ ہیں جو میں نے آپ ﷺ کی زبان مبارک سے سنے۔