Sunan ibn Majah Hadith 1631 (سنن ابن ماجہ)
[1631]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ہِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي دَخَلَ فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ أَضَاءَ مِنْہَا كُلُّ شَيْءٍ فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي مَاتَ فِيہِ أَظْلَمَ مِنْہَا كُلُّ شَيْءٍ وَمَا نَفَضْنَا عَنْ النَّبِيِّ ﷺ الْأَيْدِيَ حَتَّی أَنْكَرْنَا قُلُوبَنَا
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:جس دن رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ میں تشریف فرما ہوئے اس کی ہر چیز روشن ہوگئی اور جس دن آپ کی وفات ہوئی،مدینہ کی ہر چیز تاریک ہوگئی۔ہم نے نبی ﷺ کو دفن کر کے اپنے جھاڑے تو اسی وقت ہمیں اپنے دلوں کی حالت بدلی ہوئی محسوس ہوئی۔