Sunan ibn Majah Hadith 1652 (سنن ابن ماجہ)

[1652] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (2340) ترمذي (691)نسائی (2114)

انوار الصحیفہ ص 439

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَوْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيُّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ أَبْصَرْتُ الْہِلَالَ اللَّيْلَةَ فَقَالَ أَتَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ قَالَ نَعَمْ قَالَ قُمْ يَا بِلَالُ فَأَذِّنْ فِي النَّاسِ أَنْ يَصُومُوا غَدًا قَالَ أَبُو عَلِيٍّ ہَكَذَا رِوَايَةُ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَلَمْ يَذْكُرْ ابْنَ عَبَّاسٍ وَقَالَ فَنَادَی أَنْ يَقُومُوا وَأَنْ يَصُومُوا

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے آج رات چاند دیکھا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بلال!اٹھو لوگوں میں اعلان کر دو کہ کل روزہ رکھیں۔‘‘ ایک روایت میں ہے: بلال رضی اللہ عنہ نے اعلان کر دیا کہ وہ قیام کریں اور روزہ رکھیں۔