Sunan ibn Majah Hadith 1653 (سنن ابن ماجہ)
[1653]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمُومَتِي مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالُوا أُغْمِيَ عَلَيْنَا ہِلَالُ شَوَّالٍ فَأَصْبَحْنَا صِيَامًا فَجَاءَ رَكْبٌ مِنْ آخِرِ النَّہَارِ فَشَہِدُوا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُمْ رَأَوْا الْہِلَالَ بِالْأَمْسِ فَأَمَرَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يُفْطِرُوا وَأَنْ يَخْرُجُوا إِلَی عِيدِہِمْ مِنْ الْغَدِ
ابو عمیر عبداللہ بن انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نےکہا: مجھے میرے چچاؤں نے حدیث سنائی،جو انصاری صحابی تھے،انہوں نے فرمایا: ہمیں شوال کا چاند(بادل وغیرہ کی وجہ سے) نظر نہ آیا تو ہم نے صبح کو روزہ رکھ لیا۔دن کے آخری حصے میں ایک قافلہ آیا ان لوگوں نے نبی ﷺ کے پاس گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو حکم دیا کہ روزہ چھوڑ دیں اور اگلے دن عید کے لیے (عید گاہ کی طرف) نکلیں۔