Sunan ibn Majah Hadith 1667 (سنن ابن ماجہ)
[1667]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي ہِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْہَلِ وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللہِ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ يَتَغَدَّی فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ قُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ اجْلِسْ أُحَدِّثْكَ عَنْ الصَّوْمِ أَوْ الصِّيَامِ إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْمُسَافِرِ وَالْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ الصَّوْمَ أَوْ الصِّيَامَ وَاللہِ لَقَدْ قَالَہُمَا النَّبِيُّ ﷺ كِلْتَاہُمَا أَوْ إِحْدَاہُمَا فَيَا لَہْفَ نَفْسِي فَہَلَّا كُنْتُ طَعِمْتُ مِنْ طَعَامِ رَسُولِ اللہِ ﷺ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔یہ صحابی قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ساخ بنو عبداللہ بن کعب سے ہیں۔انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے گھڑ سوار دستے نے ہمارے قبیلے پر حملہ کیا۔میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کھانا کھا رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ’’آجاؤ،کھانا کھا لو۔‘‘ میں نے کہا: میرا روزہ ہے۔فرمایا: ’’بیٹھ جاؤ! میں تمہیں روزے کی بات بتاؤں۔اللہ تعالیٰ نے مسافر کو آدھی نماز معاف کر دی ہے،اور مسافر،حاملہ اور دودھ پلانے والی کو روزہ یا روزے معاف کر دیے ہیں۔‘‘ اللہ کی قسم! نبی ﷺ نے یہ دونوں لفظ فرمائے یا ان میں سے ایک لفظ فرمایا۔مجھے اپنے آپ پر افسوس ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے کھانے میں شریک نہ ہوا۔