Sunan ibn Majah Hadith 1681 (سنن ابن ماجہ)

[1681]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وبإسنادہ‘عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ بَيْنَمَا ہُوَ يَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِالْبَقِيعِ فَمَرَّ عَلَی رَجُلٍ يَحْتَجِمُ بَعْدَ مَا مَضَی مِنْ الشَّہْرِ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ

شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مقام بقیع میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چلے جا رہے تھے کہ آپ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو سینگی لگوارہاتھا۔اس وقت رمضان کی اٹھارہ راتیں گزر چکی تھیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سینگی لگانے والے اور لگوانے والے نے روزہ کھول دیا۔‘‘