Sunan ibn Majah Hadith 1703 (سنن ابن ماجہ)
[1703]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَبِيتُ جُنُبًا فَيَأْتِيہِ بِلَالٌ فَيُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاةِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ فَأَنْظُرُ إِلَی تَحَدُّرِ الْمَاءِ مِنْ رَأْسِہِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَأَسْمَعُ صَوْتَہُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ قَالَ مُطَرِّفٌ فَقُلْتُ لِعَامِرٍ أَفِي رَمَضَانَ قَالَ رَمَضَانُ وَغَيْرُہُ سَوَاءٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کو رات کے وقت جنابت کی حالت پیش آجاتی تھی،(صبح ہونے پر) بلال رضی اللہ عنہ حاضر ہو کر نماز کا وقت ہو جانے کی اطلاع دیتے تو آپ ﷺ اٹھ کر غسل فرما لیتے (غسل سے فارغ ہونے پر) میں آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپکتا دیکھتی،پھر آپ ﷺ تشریف لے جاتے اور میں فجر کی نماز میں آپ کی(تلاوت کی) آواز سنتی۔(سند کے ایک راوی) مطرف رحمہ اللہ نے کہا: میں نے امام عامر شعبی رحمہ اللہ سے کہا: کیا رمضان میں(نبی ﷺ اس طرح کرتے تھے)؟ انہوں نے فرمایا: رمضان اور غیر رمضان برابر ہے۔