Sunan ibn Majah Hadith 1712 (سنن ابن ماجہ)

[1712]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الشَّافِعِيُّ إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللہِ صِيَامُ دَاوُدَ فَإِنَّہُ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ صَلَاةُ دَاوُدَ كَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيُصَلِّي ثُلُثَہُ وَيَنَامُ سُدُسَہُ

عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کو سب سے زیادہ محبوب روزہ داؤد والا روزہ ہے۔آپ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن چھوڑتے تھے۔اور اللہ کو سب سے زیادہ جو نماز پسند ہے وہ داؤد  کی نماز ہے۔آپ آدھی رات تک سوتے اور تہائی رات میں نماز پڑھتے اور رات کا چھٹا حصہ سورہتے۔‘‘