Sunan ibn Majah Hadith 1711 (سنن ابن ماجہ)

[1711]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا يَصُومُ وَمَا صَامَ شَہْرًا مُتَتَابِعًا إِلَّا رَمَضَانَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ (مسلسل) روزے رکھتے تھے حتی کہ ہم کہتے: آپ افطار نہیں کریں گے۔اور افطار کرتے حتی کہ ہم کہتے: آپ روزے نہیں رکھیں گے،اور آپ ﷺ جب سے مدینہ تشریف لائے،آپ نے رمضان کے سوا کبھی مسلسل ایک مہینہ روزے نہیں رکھے۔