Sunan ibn Majah Hadith 1722 (سنن ابن ماجہ)

[1722]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ شَہِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ صِيَامِ ہَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَی أَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَيَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ وَيَوْمُ الْأَضْحَی تَأْكُلُونَ فِيہِ مِنْ لَحْمِ نُسُكِكُمْ

ابو عبید رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید میں حاضر تھا۔امیر المومنین نے خطبے سے پہلے نماز شروع کی اور(نماز کے بعد خطبہ دیتے ہوئے) فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ان دو دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے،یعنی عید الفطر کے دن اور عید الاضحیٰ کے دن۔عید الفطر کا دن تو تمہارا روزوں سے فارغ ہونے کا دن ہے اور عید الاضحیٰ کے دن تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو۔