Sunan ibn Majah Hadith 1726 (سنن ابن ماجہ)

[1726]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِيمَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا عُودَ عِنَبٍ أَوْ لِحَاءَ شَجَرَةٍ فَلْيَمُصَّہُ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ عَنْ أُخْتِہِ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہفتے کے دن کا روزہ نہ رکھو،سوائے اس روزے کے جو تم پر فرض ہو،اگر کسی کو محض انگور کی شاخ یا کسی درخت کی چھال ہی ملے تو اسی کو چوس لے۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ روایت ہمیں حمید بن مسعدہ نے سفیان بن حبیب سے،انہوں نے ثور بن یزید سے انہوں نے خالد بن معدان سے،انہوں نے عبداللہ بن بسر سے ان کی ہمشیرہ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے مذکورہ حدیث کی مثل بیان کی۔