Sunan ibn Majah Hadith 1727 (سنن ابن ماجہ)
[1727]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيہَا أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنْ ہَذِہِ الْأَيَّامِ يَعْنِي الْعَشْرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَلَا الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ قَالَ وَلَا الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی دن ایسے نہیں جن میں کیا ہوا عمل اللہ کو ان دنوں (میں کیے ہوئے اسی عمل) سے زیادہ محبوب ہو۔‘‘ یعنی ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں۔صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟ فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں! مگر جو شخص اپنی جان اور اپنا مال لے کر (جہاد میں) نکلا،پھر کچھ بھی لے کر واپس نہ آیا۔‘‘