Sunan ibn Majah Hadith 1735 (سنن ابن ماجہ)
[1735]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ عَاشُورَاءَ مِنْكُمْ أَحَدٌ طَعِمَ الْيَوْمَ قُلْنَا مِنَّا طَعِمَ وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَطْعَمْ قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ مَنْ كَانَ طَعِمَ وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْ فَأَرْسِلُوا إِلَی أَہْلِ الْعَرُوضِ فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِہِمْ قَالَ يَعْنِي أَہْلَ الْعَرُوضِ حَوْلَ الْمَدِينَةِ
محمد بن صیفی انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے عاشورا کے دن ہمیں فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی نے آج کھانا کھایا ہے؟‘‘ ہم نے کہا: ہم میں سے بعض نے کھانا کھایا ہے،بعض نے نہیں کھایا۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’دن کے باقی حصے کا روزہ پورا کرو،جس نے کھانا کھایا ہے،(وہ بھی روزہ رکھ لے) اور عروض والوں کو بھی کہلا بھیجو کہ وہ دن کے باقی حصے کا روزہ پورا کریں۔‘‘ راوئ حدیث بیان کرتے ہیں کہ’’عروض‘‘ والوں سے آپ کی مراد مدینہ کے قریب و جوار کے لوگ تھے۔