Sunan ibn Majah Hadith 1734 (سنن ابن ماجہ)
[1734]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنِ أَبِي سَہْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ الْمَدِينَةَ فَوَجَدَ الْيَہُودَ صُيَّامًا فَقَالَ مَا ہَذَا قَالُوا ہَذَا يَوْمٌ أَنْجَی اللہُ فِيہِ مُوسَی وَأَغْرَقَ فِيہِ فِرْعَوْنَ فَصَامَہُ مُوسَی شُكْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ نَحْنُ أَحَقُّ بِمُوسَی مِنْكُمْ فَصَامَہُ وَأَمَرَ بِصِيَامِہِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہودیوں کو(عاشورا کا) روزہ رکھتے پایا۔آپ نے فرمایا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: یہ وہ دن ہے جس میں اللہ نے موسیٰ کو نجات دی اور فرعون کو غرق کیا تو موسیٰ نے(اس نعمت کے) شکر کے طور پر روزہ رکھا(اس لئے ہم بھی روزہ رکھتے ہیں۔) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’موسیٰ پر ہمارا حق تم سے زیادہ ہے۔‘‘ چنانچہ آپ نے اس دن کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حکم دیا۔