Sunan ibn Majah Hadith 1748 (سنن ابن ماجہ)
[1748]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسَہْلٌ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَہَا لَيْلَی عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ قَالَتْ أَتَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَرَّبْنَا إِلَيْہِ طَعَامًا فَكَانَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَہُ صَائِمًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الصَّائِمُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَہُ الطَّعَامُ صَلَّتْ عَلَيْہِ الْمَلَائِكَةُ
ام عمارہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا،آپ کے پاس موجود افراد میں سے کوئی صاحب روزے سے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں دعا کرتے ہیں۔‘‘