Sunan ibn Majah Hadith 1749 (سنن ابن ماجہ)

[1749] إسنادہ موضوع

محمد بن عبد الرحمٰن القشیري: کذبوہ (تقریب: 6090) یعني أنہ کذاب عند المحدثین

انوار الصحیفہ ص 442

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِبِلَالٍ الْغَدَاءُ يَا بِلَالُ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ نَأْكُلُ أَرْزَاقَنَا وَفَضْلُ رِزْقِ بِلَالٍ فِي الْجَنَّةِ أَشَعَرْتَ يَا بِلَالُ أَنَّ الصَّائِمَ تُسَبِّحُ عِظَامُہُ وَتَسْتَغْفِرُ لَہُ الْمَلَائِكَةُ مَا أُكِلَ عِنْدَہُ

سلیمان بن بریدہ اپنے والد بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’بلال! کھانا کھالو۔‘‘ انہوں نے کہا: میرا تو روزہ ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہم لوگ اپنا رزق کھا رہے ہیں اور بلال(رضی اللہ عنہ) کا بچا ہوا رزق جنت میں(محفوظ) ہے۔بلال! کیا تمہیں معلوم ہے کہ روزے دار کے پاس جب تک کھانا کھایا جاتا رہے اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی رہتی ہیں اور فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں؟‘‘