Sunan ibn Majah Hadith 1759 (سنن ابن ماجہ)

[1759]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْہَا صَوْمٌ أَفَأَصُومُ عَنْہَا قَالَ نَعَمْ

بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ایک خاتون نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: اے اللہ کے رسول! میری والدہ فوت ہوگئی اور ان کے ذمے روزے تھے۔کیا میں ان کی طرف سے روزے رکھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘