Sunan ibn Majah Hadith 1760 (سنن ابن ماجہ)

[1760] إسنادہ ضعیف

عیسی بن عبد اللہ: مقبول (تقریب: 5304) أي مجہول الحال،وثقہ ابن حبان وحدہ فیما أعلم

انوار الصحیفہ ص 442، 443

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عِيسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَفْدُنَا الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ بِإِسْلَامِ ثَقِيفٍ قَالَ وَقَدِمُوا عَلَيْہِ فِي رَمَضَانَ فَضَرَبَ عَلَيْہِمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَا بَقِيَ عَلَيْہِمْ مِنْ الشَّہْرِ

عطیہ بن سفیان بن عبداللہ بن ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہمارا جو وفد بنو ثقیف کے اسلام لانے کی خبر لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا،انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ لوگ ماہ رمضان میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے ان کے لیے مسجد میں خیمہ لگوادیا۔جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے ماہ رمضان کے باقی ایام کے روزے رکھے۔