Sunan ibn Majah Hadith 1771 (سنن ابن ماجہ)

[1771]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّی الصُّبْحَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَكَانَ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يَعْتَكِفَ فِيہِ فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ فَأَمَرَ فَضُرِبَ لَہُ خِبَاءٌ فَأَمَرَتْ عَائِشَةُ بِخِبَاءٍ فَضُرِبَ لَہَا وَأَمَرَتْ حَفْصَةُ بِخِبَاءٍ فَضُرِبَ لَہَا فَلَمَّا رَأَتْ زَيْنَبُ خِبَاءَہُمَا أَمَرَتْ بِخِبَاءٍ فَضُرِبَ لَہَا فَلَمَّا رَأَی ذَلِكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ آلْبِرَّ تُرِدْنَ فَلَمْ يَعْتَكِفْ رَمَضَانَ وَاعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب اعتکاف کرنا چاہتے تھے تو صبح کی نماز پڑھ کر اس جگہ داخل ہوتے جہاں آپ کا اعتکاف کرنے کا ارادہ ہوتا۔(ایک بار) آپ نے رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کا ارادہ فرمایا۔آپ نے حکم دیا تو آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا،عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی ایک خیمہ لگانے کا حکم دیا،تو ان کے لیے بھی لگا دیا گیا۔حفصہ رضی اللہ عنہا نے بھی ایک خیمہ لگانے کا حکم دیا تو ان کے لیے بھی لگا دیا گیا۔جب زینب رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کے خیمے دیکھے تو انہوں نے بھی ایک خیمہ لگانے کا حکم دیا اور ان کے لئے بھی خیمہ لگا دیا گیا۔رسول اللہ ﷺ نے جب یہ چیز دیکھی تو فرمایا: ’’کیا تم نیکی کا ارادہ رکھتی ہو؟‘‘ چنانچہ نبی ﷺ نے رمضان میں اعتکاف نہیں فرمایا،اور شوال میں دس دن اعتکاف کر لیا۔