Sunan ibn Majah Hadith 1785 (سنن ابن ماجہ)

[1785]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ،وَلَا غَنَمٍ،وَلَا بَقَرٍ،لَا يُؤَدِّي زَكَاتَہَا،إِلَّا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا كَانَتْ وَأَسْمَنَہُ،تَنْطَحُہُ بِقُرُونِہَا،وَتَطَؤُہُ بِأَخْفَافِہَا،كُلَّمَا نَفِدَتْ أُخْرَاہَا،عَادَتْ عَلَيْہِ أُولَاہَا،حَتَّی يُقْضَی بَيْنَ النَّاسِ))

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اونٹوں،بکریوں یا گایوں کا جو مالک ان کی زکاۃ ادا نہیں کرتا،(اس کے یہ جانور) قیامت کے دن انتہائی بڑے اور موٹے ہو کر آئیں گے،وہ اسے سینگوں سے ماریں گے اور پاؤں سے روندیں گے،جب آخری جانور گزر چکیں گے تو پہلے جانے والے دوبارہ آ جائیں گے۔(اسے یہی عذاب ہوتا رہے گا) حتی کہ (سب) لوگوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔