Sunan ibn Majah Hadith 1784 (سنن ابن ماجہ)

[1784]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَعْيَنَ،وَجَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ،سَمِعَا شَقِيقَ بْنَ سَلَمَةَ،يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِہِ،إِلَّا مُثِّلَ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ حَتَّی يُطَوِّقَ عُنُقَہُ)) ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِصْدَاقَہُ مِنْ كِتَابِ اللہِ تَعَالَی: وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاہُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہِ [آل عمران: 180] الْآيَةَ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے مال کی زکاۃ ادا نہیں کرتا،قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دی جائے گی حتی کہ وہ اس کی گردن میں طوق بن کر لپٹ جائے گا۔اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے قرآن مجید سے اس کی تائید میں یہ آیت تلاوت فرمائی: (وَلَا یَحْسَبَنَّ ٱلَّذِینَ یَبْخَلُونَ بِمَآ ءَاتَیٰہُمُ ٱللہُ مِن فَضْلِہِۦ) (آل عمران3:180) جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کچھ دیا ہے،وہ اس میں اپنی کنجوسی کو اپنے لیے بہترین خیال نہ کریں بلکہ وہ ان کے لیے انتہائی برا ہے۔عنقریب قیامت کے دن انہیں ان کی کنجوسی کی چیز کے طوق ڈالے جائیں گے۔