Sunan ibn Majah Hadith 1793 (سنن ابن ماجہ)
[1793]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عُمَارَةَ،وَعَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((لَا صَدَقَةَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ مِنَ التَّمْرِ،وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ،وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ))
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے نبی ﷺ سے یہ فرمان سنا: پانچ وسق کھجوروں سے کم میں زکاۃ نہیں،پانچ اوقیہ (چاندی) سے کم میں زکاۃ نہیں اور پانچ سے کم اونٹوں میں بھی نہیں۔