Sunan ibn Majah Hadith 1803 (سنن ابن ماجہ)
[1803] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (1578) ترمذي (623) نسائي (2452)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی الرَّمْلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،قَالَ: ((بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ،وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ،مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً،وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا،أَوْ تَبِيعَةً))
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں گایوں میں ہر چالیس میں سے ایک دو دانت والی (گائے یا بیل) اور ہر تیس میں سے ایک سال کا ایک بچھڑا یا بچھڑی وصول کروں۔