Sunan ibn Majah Hadith 1811 (سنن ابن ماجہ)
[1811]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ عَطَاءٍ،مَوْلَی عِمْرَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ،اسْتُعْمِلَ عَلَی الصَّدَقَةِ،فَلَمَّا رَجَعَ قِيلَ لَہُ: أَيْنَ الْمَالُ؟ قَالَ: ((وَلِلْمَالِ أَرْسَلْتَنِي؟ أَخَذْنَاہُ مِنْ حَيْثُ كُنَّا نَأْخُذُہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَوَضَعْنَاہُ حَيْثُ كُنَّا نَضَعُہُ))
حضرت ابراہیم بن عطاء اپنے والد عطاء بن ابو میمونہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو زکاۃ وصول کرنے پر مقرر کیا گیا۔جب وہ (اپنے فرائض انجام دینے کے بعد) واپس (مدینہ) آئے تو انہیں کہا گیا: مال کہاں ہے؟ انہوں نے فرمایا: کیا آپ نے مجھے مال لانے کے لیے بھیجا تھا؟ ہم نے وہیں سے وصول کیا جہاں سے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں وصول کیا کرتے تھے،اور وہیں دے دیا جہاں (نبی ﷺ کے زمانے میں) دیا کرتے تھے۔