Sunan ibn Majah Hadith 1810 (سنن ابن ماجہ)

[1810]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،أَنَّ مُوسَی بْنَ جُبَيْرٍ،حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحُبَابِ الْأَنْصَارِيَّ،حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ أُنَيْسٍ،حَدَّثَہُ أَنَّہُ تَذَاكَرَ ہُوَ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَوْمًا الصَّدَقَةَ،فَقَالَ عُمَرُ: أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،حِينَ يَذْكُرُ غُلُولَ الصَّدَقَةِ،((أَنَّہُ مَنْ غَلَّ مِنْہَا بَعِيرًا،أَوْ شَاةً،أُتِيَ بِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُہُ؟))،قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ أُنَيْسٍ: بَلَی

حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے زکاۃ کے مسئلہ پر ان کی بات چیت ہوئی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو زکاۃ میں خیانت کا ذکر کرتے ہوئے یہ فرماتے نہیں سنا: جو کوئی اس میں سے ایک اونٹ یا ایک بکری کی خیانت کرے گا،قیامت کے دن اسے اپنے اوپر لادے ہوئے حاضر ہو گا؟ حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں (سنی ہے۔)