Sunan ibn Majah Hadith 1817 (سنن ابن ماجہ)
[1817]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْأَنْہَارُ وَالْعُيُونُ،أَوْ كَانَ بَعْلًا،الْعُشْرُ،وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي نِصْفُ الْعُشْرِ))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے: جسے بارش،ندیوں اور چشموں سے پانی ملے،یا جو زمین کی نمی سے سیراب ہو،اس میں دسواں حصہ ہے،اور جسے جانوروں پر پانی لا کر سینچا جائے،اس میں بیسواں حصہ ہے۔