Sunan ibn Majah Hadith 1829 (سنن ابن ماجہ)

[1829]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ الْفَرَّاءِ،عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ إِذْ كَانَ فِينَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،صَاعًا مِنْ طَعَامٍ،صَاعًا مِنْ تَمْرٍ،صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ،صَاعًا مِنْ أَقِطٍ،صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ،فَلَمْ نَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّی قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ،فَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ بِہِ النَّاسَ أَنْ قَالَ: لَا أُرَی مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ إِلَّا يَعْدِلُ صَاعًا مِنْ ہَذَا،فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: ((لَا أَزَالُ أُخْرِجُہُ كَمَا كُنْتُ أُخْرِجُہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَبَدًا مَا عِشْتُ))

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان موجود تھے تو ہم صدقہ فطر کے طور پر ایک صاع غلہ،ایک صاع خشک کھجوریں،ایک صاع جو،ایک صاع پنیر یا ایک صاع منقیٰ ادا کیا کرتے تھے۔ہم اسی طریق کار پر عمل کرتے رہے حتی کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ہم لوگوں کے پاس مدینہ منورہ میں آئے۔انہوں نے لوگوں سے جو خطاب فرمایا اس میں یہ بھی کہا: میرے خیال میں تو شام کی گندم کے دو مد ان چیزوں کے ایک صاع کے برابر ہیں۔چنانچہ لوگوں نے اس (قول) پر عمل شروع کر دیا۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تو جب تک زندہ ہو،ہمیشہ اسی طرح (پورا صاع) ادا کرتا رہوں گا جس طرح رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں کیا کرتا تھا۔