Sunan ibn Majah Hadith 1880 (سنن ابن ماجہ)
[1880]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ حَجَّاجٍ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وعَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ))،وَفِي حَدِيثِ عَائِشَةَ: ((وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَہُ))
ام المومنین حضرت عائشہ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھم سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سرپرست (کی اجازت) کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: جس کا ولی نہ ہو،بادشاہ اس کا ولی ہے۔