Sunan ibn Majah Hadith 1883 (سنن ابن ماجہ)
[1883]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ،وَالشِّغَارُ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: زَوِّجْنِي ابْنَتَكَ أَوْ أُخْتَكَ،عَلَی أَنْ أُزَوِّجَكَ ابْنَتِي أَوْ أُخْتِي،وَلَيْسَ بَيْنَہُمَا صَدَاقٌ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔اور شغار یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے سے کہے: تم مجھ سے اپنی بیٹی یا بہن کا نکاح کر دو،اس کے عوض میں تم سے اپنی بیٹی یا بہن کا نکاح کر دوں گا اور ان دونوں (عورتوں) کا حق مہر کچھ نہ ہو۔