Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1886 (سنن ابن ماجہ)

[1886]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَادِ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: كَمْ كَانَ صَدَاقُ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: ((كَانَ صَدَاقُہُ فِي أَزْوَاجِہِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا،ہَلْ تَدْرِي مَا النَّشُّ؟ ہُوَ نِصْفُ أُوقِيَّةٍ،وَذَلِكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْہَمٍ))

حضرت ابوسلمہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: نبی ﷺ کی ازواج مطہرات کا حق مہر کتنا تھا؟ انہوں نے فرمایا: آپ کی ازواج مطہرات کا حق مہر بارہ اوقیہ اور نش تھا۔کیا تجھے معلوم ہے نش کیا ہوتا ہے؟ وہ آدھا اوقیہ ہوتا ہے۔یہ (کل مقدار) پانچ سو درہم ہے۔