Sunan ibn Majah Hadith 1889 (سنن ابن ماجہ)
[1889]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ،قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَنْ يَتَزَوَّجُہَا؟))،فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَعْطِہَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ))،فَقَالَ: لَيْسَ مَعِي،قَالَ: ((قَدْ زَوَّجْتُكَہَا عَلَی مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ))
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا کہ ایک خاتون نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: اس سے کون نکاح کرے گا؟ ایک آدمی نے کہا: میں۔نبی ﷺ نے اسے فرمایا: اسے (حق مہر) دو،خواہ لوہے کی انگوٹھی ہو۔اس نے کہا: میرے پاس (لوہے کی انگوٹھی بھی) نہیں ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا: تجھے جو قرآن یاد ہے میں نے اس کے عوض اس کا نکاح تجھ سے کر دیا۔