Sunan ibn Majah Hadith 1891 (سنن ابن ماجہ)
[1891]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ فِرَاسٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ عَنْہَا،وَلَمْ يَدْخُلْ بِہَا،وَلَمْ يَفْرِضْ لَہَا،قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللہِ: ((لَہَا الصَّدَاقُ،وَلَہَا الْمِيرَاثُ،وَعَلَيْہَا الْعِدَّةُ))،فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ: شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ بِمِثْلِ ذَلِكَ،حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ مِثْلَہُ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور خلوت سے پہلے فوت ہو گیا اور اس نے حق مہر کا تعین بھی نہیں کیا تھا۔حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو حق مہر بھی ملے گا اور (خاوند کی) میراث بھی ملے گی اور اسے عدت بھی گزارنی ہو گی۔حضرت معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ نے اٹھ کر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا کہ آپ نے حضرت بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے معاملے میں یہی فیصلہ دیا تھا۔ (امام ابن ماجہ کے استاد) ابوبکر بن ابوشیبہ نے ایک دوسری سند سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہی سے مذکورہ روایت کی مثل بیان کیا۔