Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1936 (سنن ابن ماجہ)

[1936]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،قَالَ: سَمِعْتُ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ،يَقُولُ: قَالَ لِي أَبُو مُصْعَبٍ مِشْرَحُ بْنُ ہَاعَانَ،قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ))،قَالُوا: بَلَی،يَا رَسُولَ اللہِ،قَالَ: ((ہُوَ الْمُحَلِّلُ،لَعَنَ اللہُ الْمُحَلِّلَ،وَالْمُحَلَّلَ لَہُ))

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سےرروایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا::کیا میں کرائے کے سانڈ کے متعلق نہ بتاؤں (کہ وہ کون ہوتا ہے؟) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کہا: جی ہاں (بتائیے) اے اللہ کے رسول! فرمایا: وہ حلالہ کرنے والاہے،اللہ نے حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے (دونوں) پر لعنت فرمائی ہے۔