Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1945 (سنن ابن ماجہ)

[1945]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْہَا وَعِنْدَہَا رَجُلٌ،فَقَالَ: مَنْ ہَذَا؟ قَالَتْ: ہَذَا أَخِي،قَالَ: ((انْظُرُوا مَنْ تُدْخِلْنَ عَلَيْكُنَّ،فَإِنَّ الرَّضَاعَةَ مِنَ الْمَجَاعَةِ))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ایک مرد بیٹھا تھا۔آپ نے فرمایا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ میرا بھائی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا: غور کر لیا کرو کہ تم کسے اپنے پاس آنے کی اجازت دے رہی ہو کیونکہ رضاعت بھوک سے ہوتی ہے۔