Sunan ibn Majah Hadith 1955 (سنن ابن ماجہ)
[1955]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا كَانَ مِنْ صَدَاقٍ،أَوْ حِبَاءٍ،أَوْ ہِبَةٍ قَبْلَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ فَہُوَ لَہَا،وَمَا كَانَ بَعْدَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ فَہُوَ لِمَنْ أُعْطِيَہُ،أَوْ حُبِيَ،وَأَحَقُّ مَا يُكْرَمُ الرَّجُلُ بِہِ ابْنَتُہُ أَوْ أُخْتُہُ))
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نکاح سے قبل جو مہر،عطیہ یا ہبہ وغیرہ کی شرط ہو،وہ عورت کا حق ہے۔اور جو نکاح ہو جانے کے بعد ہو،وہ اسی کا ہے جس کو دے دیا گیا۔اور آدمی بہت حق رکھتا ہے کہ اس کی بیٹی یا بہن کی وجہ سے اس کی عزت افزائی کی اجئے (اور اسے کوئی تحفہ دیا جائے۔)