Sunan ibn Majah Hadith 1967 (سنن ابن ماجہ)
[1967] إسنادہ ضعیف
ترمذي (1084)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَابُورَ الرَّقِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْصَارِيُّ،أَخُو فُلَيْحٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ،عَنِ ابْنِ وَثِيمَةَ النَّصْرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أَتَاكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ خُلُقَہُ وَدِينَہُ فَزَوِّجُوہُ،إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تمہارے پاس ایسا آدمی (رشتہ مانگنے) آئے،جس کا اخلاق اور دین تمہیں پسند ہو تو اسے رشتہ دے دو۔اگر تم یوں نہیں کرو گے تو زمین میں بہت زیادہ فتنہ و فساد پیدا ہو جائے گا۔