Sunan ibn Majah Hadith 1971 (سنن ابن ماجہ)
[1971]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِہِ فَيَعْدِلُ،ثُمَّ يَقُولُ: ((اللہُمَّ ہَذَا فِعْلِي فِيمَا أَمْلِكُ،فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ))
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں میں باری مقرر کر لیتے تھے،اور (اس معاملے میں) انصاف سے کام لیتے تھے،پھر فرماتے تھے: اے اللہ! جو کچھ میرے بس میں ہے اس میں،میں یہ کام کرتا ہوں۔میرا اس معاملے میں مؤاخذہ نہ فرمانا جو تیرے بس میں ہے،میرے بس میں نہیں،یعنی دلی محبت۔