Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1972 (سنن ابن ماجہ)

[1972]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ،ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ،جَمِيعًا عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((لَمَّا كَبِرَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ وَہَبَتْ يَوْمَہَا لِعَائِشَةَ،فَكَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ بِيَوْمِ سَوْدَةَ))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا عمر رسیدہ ہو گئیں تو انہوں نے اپنا دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بخش دیا،چنانچہ رسول اللہ ﷺ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کی باری کا دن بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری میں شمار کرتے تھے۔