Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1983 (سنن ابن ماجہ)

[1983]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَمْعَةَ،قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،ثُمَّ ذَكَرَ النِّسَاءَ،فَوَعَظَہُمْ فِيہِنَّ،ثُمَّ قَالَ: ((إِلَامَ يَجْلِدُ أَحَدُكُمُ امْرَأَتَہُ جَلْدَ الْأَمَةِ؟ وَلَعَلَّہُ أَنْ يُضَاجِعَہَا مِنْ آخِرِ يَوْمِہِ))

حضرت عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے خطبہ دیا۔(مختلف مسائل بیان فرمائے) پھر عورتوں کا ذکر فرمایا تو ان کے بارے میں لوگوں کو نصیحت کی،پھر فرمایا: آدمی کب تک اپنی عورت کو لونڈی کی طرح پیٹتا رہے گا؟ شاید دن کے آخر میں وہ اس کے ساتھ لیٹے۔