Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1984 (سنن ابن ماجہ)

[1984]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ خَادِمًا لَہُ،وَلَا امْرَأَةً،وَلَا ضَرَبَ بِيَدِہِ شَيْئًا))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نہ اپنے کسی لونڈی غلام کو مارا،نہ کبھی کسی بیوی کو مارا۔(بلکہ) آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے کسی چیز کو نہیں مارا۔