Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1990 (سنن ابن ماجہ)

[1990]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ،ح وحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي شَوَّالٍ،وَبَنَی بِي فِي شَوَّالٍ،فَأَيُّ نِسَائِہِ كَانَ أَحْظَی عِنْدَہُ مِنِّي))،وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَسْتَحِبُّ أَنْ تُدْخِلَ نِسَاءَہَا فِي شَوَّالٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھ سے شوال میں نکاح فرمایا،اور شوال ہی میں مجھے (رخصتی کرا کے) اپنے گھر لائے،پھر نبی ﷺ کی کون سی زوجہ محترمہ کو مجھ سے زیادہ نبی ﷺ کی قربت حاصل تھی؟ (حضرت عروہ نے فرمایا:) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے کنبے کی عورتوں کی رخصتی شوال میں کرنا پسند کرتی تھیں۔