Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2001 (سنن ابن ماجہ)

[2001]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ،قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَعِنْدَہُ ابْنَةٌ لَہُ،فَقَالَ أَنَسٌ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَعَرَضَتْ نَفْسَہَا عَلَيْہِ،فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَلْ لَكَ فِيَّ حَاجَةٌ؟ فَقَالَتِ ابْنَتُہُ: مَا أَقَلَّ حَيَاءَہَا،قَالَ: ((ہِيَ خَيْرٌ مِنْكِ،رَغِبَتْ فِي رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَعَرَضَتْ نَفْسَہَا عَلَيْہِ))

حضرت ثابت رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے۔ان کی ایک بیٹی بھی موجود تھیں۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ (سے نکاح) کے لیے پیش کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو میری خواہش ہے؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی بیٹی نے کہا: وہ کتنی بے شرم تھی! حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تجھ سے افضل تھی۔اس نے اللہ کے رسول ﷺ سے محبت کی وجہ سے اپنی ذات کو نبی ﷺ کی خدمت میں پیش کیا۔