Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2000 (سنن ابن ماجہ)

[2000]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قال: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّہَا كَانَتْ تَقُولُ: أَمَا تَسْتَحِي الْمَرْأَةُ أَنْ تَہَبَ نَفْسَہَا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ حَتَّی أَنْزَلَ اللہُ: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ [الأحزاب: 51]،قَالَتْ: فَقُلْتُ إِنَّ رَبَّكَ لَيُسَارِعُ فِي ہَوَاكَ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ کہا کرتی تھیں: کیا عورتوں کو شرم نہیں آتی کہ وہ اپنا آپ نبی ﷺ کو ہبہ کرتی ہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی: (تُرْ‌جِی مَن تَشَآءُ مِنْہُنَّ وَتُـْٔوِیٓ إِلَیْکَ مَن تَشَآءُ) ان میں سے جسے آپ چاہیں (اس سے ملاقات کو) مؤخر کر دیں اور جسے چاہیں اپنے قریب کر لیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تب میں نے کہا: (اللہ کے رسول) آپ کا رب آپ کی خواہش فورا پوری فرما دیتا ہے۔