Sunan ibn Majah Hadith 2011 (سنن ابن ماجہ)
[2011]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الْقُرَشِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَہْبٍ الْأَسَدِيَّةِ،أَنَّہَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْہَی عَنِ الْغِيَالِ،فَإِذَا فَارِسُ وَالرُّومُ يُغِيلُونَ،فَلَا يَقْتُلُونَ أَوْلَادَہُمْ)) وَسَمِعْتُہُ يَقُولُ: وَسُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ،فَقَالَ: ((ہُوَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ))
حضرت جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: میں نے چاہا تھا کہ تمہیں غیلہ (دودھ پلانے والی عورت سے ہم بستر ہونے) سے منع کر دوں۔میں نے دیکھا کہ اہل فارس اور اہل روم غیلہ کرتے ہیں تو ان کے بچے نہیں مرتے (ان کے بچوں کو نقصان نہیں ہوتا۔) اور میں نے نبی ﷺ سے سنا جب کہ آپ سے عزل کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ زندہ درگور کرنے کی پوشیدہ صورت ہے۔