Sunan ibn Majah Hadith 2026 (سنن ابن ماجہ)
[2026] إسنادہ ضعیف
السند منقطع،میمون بن مہران لم یلق الزبیر رضي اللہ عنہ (انظرتحفۃالأشراف186/3)
وللحدیث شاہد ضعیف عند البیہقي (421/7)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ ہَيَّاجٍ قَالَ: حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ،أَنَّہُ كَانَتْ عِنْدَہُ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ عُقْبَةَ،فَقَالَتْ لَہُ وَہِيَ حَامِلٌ: طَيِّبْ نَفْسِي بِتَطْلِيقَةٍ،فَطَلَّقَہَا تَطْلِيقَةً،ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ،فَرَجَعَ وَقَدْ وَضَعَتْ،فَقَالَ: مَا لَہَا؟ خَدَعَتْنِي،خَدَعَہَا اللہُ،ثُمَّ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((سَبَقَ الْكِتَابُ أَجَلَہُ،اخْطُبْہَا إِلَی نَفْسِہَا))
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہ ان کے نکاح میں تھیں۔ایام حمل میں انہوں نے اس (زبیر) سے کہا: ایک طلاق دے کر میرا دل خوش کر دیجئے۔انہوں نے ایک طلاق دے دی۔اس کے بعد وہ نماز کے لیے چلے گئے،واپس آئے تو ام کلثوم رضی اللہ عنہ کے ہاں ولادت ہو چکی تھی۔انہوں نے کہا: اس نے یہ کیوں کیا؟ اس نے مجھ سے دھوکا کیا ہے۔اللہ اسے دھوکے کی سزا دے،پھر وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے (اور واقعہ بیان کیا) تو نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ کے قانون کے مطابق مقرر وقت گزر چکا۔(اب) اسے (دوبارہ) نکاح کا پیغام دے دو۔