Sunan ibn Majah Hadith 2027 (سنن ابن ماجہ)
[2027]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ،قَالَ: وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بِنْتُ الْحَارِثِ حَمْلَہَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِہَا بِبِضْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً،فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِہَا تَشَوَّفَتْ،فَعِيبَ ذَلِكَ عَلَيْہَا،وَذُكِرَ أَمْرُہَا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((إِنْ تَفْعَلْ فَقَدْ مَضَی أَجَلُہَا))
حضرت ابو سنابل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں،ان کے خاوند کی وفات کے بیس دن سے چند دن بعد ولادت ہو گئی۔جب وہ نفاس سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے نکاح کا ارادہ ظاہر کیا،اس پر لوگوں نے تنقید کی۔اور نبی ﷺ کے سامنے بھی ان کے اس کام کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا: اگر وہ ایسا کرتی ہے تو (جائز ہے کیونکہ) اس کی عدت گزر چکی ہے۔