Sunan ibn Majah Hadith 2050 (سنن ابن ماجہ)
[2050]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،قَالَ: سَأَلْتُ الزُّہْرِيَّ،أَيُّ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ اسْتَعَاذَتْ مِنْہُ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ ابْنَةَ الْجَوْنِ لَمَّا دَخَلَتْ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَدَنَا مِنْہَا،قَالَتْ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنْكَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((عُذْتِ بِعَظِيمٍ،الْحَقِي بِأَہْلِكِ))
امام (عبدالرحمٰن بن عمرو) اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے امام (محمد بن مسلم شہاب) زہری رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ نبی ﷺ کی کس زؤجہ محترمہ نے نبی ﷺ سے اللہ کی پناہ مانگی تھی؟ انہوں نے کہا: مجھے حضرت عروہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ بنت جون (رضی اللہ عنہا) جب نبی ﷺ کے پاس (خلوت میں) پہنچیں تو رسول اللہ ﷺ ان کے قریب ہو گئے،انہوں نے کہا: میں آپ سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تو نے عظیم ہستی کی پناہ لے لی،اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا۔