Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2062 (سنن ابن ماجہ)

[2062] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (2213) ترمذي (1198،3299)

انوار الصحیفہ ص 452

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ الْبَيَاضِيِّ،قَالَ: كُنْتُ امْرَأً أَسْتَكْثِرُ مِنَ النِّسَاءِ،لَا أَرَی رَجُلًا كَانَ يُصِيبُ مِنْ ذَلِكَ مَا أُصِيبُ،فَلَمَّا دَخَلَ رَمَضَانُ ظَاہَرْتُ مِنَ امْرَأَتِي حَتَّی يَنْسَلِخَ رَمَضَانُ،فَبَيْنَمَا ہِيَ تُحَدِّثُنِي ذَاتَ لَيْلَةٍ انْكَشَفَ لِي مِنْہَا شَيْءٌ،فَوَثَبْتُ عَلَيْہَا فَوَاقَعْتُہَا،فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَی قَوْمِي فَأَخْبَرْتُہُمْ خَبَرِي،وَقُلْتُ لَہُمْ: سَلُوا لِي رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالُوا: مَا كُنَّا نَفْعَلُ،إِذًا يُنْزِلَ اللہُ فِينَا كِتَابًا،أَوْ يَكُونَ فِينَا مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَوْلٌ،فَيَبْقَی عَلَيْنَا عَارُہُ،وَلَكِنْ سَوْفَ نُسَلِّمُكَ بِجَرِيرَتِكَ،اذْہَبْ أَنْتَ،فَاذْكُرْ شَأْنَكَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّی جِئْتُہُ فَأَخْبَرْتُہُ الْخَبَرَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَنْتَ بِذَاكَ؟))،فَقُلْتُ: أَنَا بِذَاكَ،وَہَا أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ صَابِرٌ لِحُكْمِ اللہِ عَلَيَّ،قَالَ: ((فَأَعْتِقْ رَقَبَةً))،قَالَ: قُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَصْبَحْتُ أَمْلِكُ إِلَّا رَقَبَتِي ہَذِہِ،قَالَ: ((فَصُمْ شَہْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ)) قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،وَہَلْ دَخَلَ عَلَيَّ مَا دَخَلَ مِنَ الْبَلَاءِ إِلَّا بِالصَّوْمِ،قَالَ: ((فَتَصَدَّقْ،أَوْ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا))،قَالَ: قُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ،لَقَدْ بِتْنَا لَيْلَتَنَا ہَذِہِ مَا لَنَا عَشَاءٌ،قَالَ: ((فَاذْہَبْ إِلَی صَاحِبِ صَدَقَةِ بَنِي زُرَيْقٍ،فَقُلْ لَہُ،فَلْيَدْفَعْہَا إِلَيْكَ،وَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا،وَانْتَفِعْ بِبَقِيَّتِہَا))

حضرت سلمہ بن صخر بیاضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: مجھے عورتوں سے بہت رغبت تھی۔میرے خیال میں کوئی مرد اتنی کثرت سے صحبت نہیں کرتا ہو گا جس کثرت سے میں کرتا تھا۔جب رمضان شروع ہوا تو میں نے رمضان ختم ہونے تک بیوی سے ظہار کر لیا۔ایک رات وہ مجھ سے باتیں کر رہی تھی کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ کھل گیا۔میں بے قابو ہو کر اس سے ہم بستر ہو گیا۔جب صبح ہوئی تو میں نے اپنی قوم (کے کچھ افراد) کے پاس جا کر اپنا واقعہ سنایا اور انہیں کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ سے (مسئلہ) پوچھ دیں (کہ اس کا کفارہ کیا ہے؟) انہوں نے کہا: ہم لوگ تو نہیں پوچھیں گے۔(اگر ہم نے پوچھا تو) اللہ تعالیٰ ہمارے بارے میں قرآن مجید (کی آیات) نازل فرما دے گا،یا رسول اللہ ﷺ کچھ (ناراضی والے) الفاظ ارشاد فرما دیں گے جو ہمارے لیے عار کا باعث بنے رہیں گے،اس لیے ہم تیرے گناہ کے بدلے تجھی کو بھیجتے ہیں۔تو خود ہی جا کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنا معاملہ عرض کر۔(حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) میں روانہ ہوا حتی کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا اور اپنا واقعہ عرض کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تو نے یہ کام کیا ہے؟ میں نے کہا: میں نے یہ کام کیا ہے اور اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔اللہ کا میرے بارے میں جو حکم ہو گا،اس پر صبر (اور اسے دل سے قبول) کرتا ہوں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ایک گردن (غلام یا لونڈی) آزاد کر دو۔میں نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے! میں تو صرف اپنی اس گردن کا مالک ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: تب مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ لو۔میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھ پر جو آزمائش آئی ہے،یہ بھی روزوں ہی کی وجہ سے آئی ہے۔آپ نے فرمایا: تب صدقہ کر۔یا فرمایا: ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔میں نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے! ہم نے تو یہ رات اسی طرح گزاری ہے کہ ہمارے پاس شام کا کھانا بھی نہیں تھا۔نبی ﷺ نے فرمایا: قبیلہ بنو زریق کی زکاۃ جمع کرنے والے عامل کے پاس جا،اسے کہہ کہ وہ (اپنے قبیلے کی)زکاۃ تجھے دے دے۔(اس میں سے) ساٹھ مسکیوں کو کھانا کھلا دے اور باقی سے خود فائدہ اٹھا لینا۔