Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2061 (سنن ابن ماجہ)

[2061]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ آلَی مِنْ بَعْضِ نِسَائِہِ شَہْرًا،فَلَمَّا كَانَ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ رَاحَ،أَوْ غَدَا،فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّمَا مَضَی تِسْعٌ وَعِشْرُونَ،فَقَالَ: ((الشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ))

ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بعض ازواج مطہرات رضی اللہ عنن سے ایک مہینے کے لیے ایلاء کیا۔جب انتیس دن ہو گئے تو (تیسویں دن) رسول اللہ ﷺ صبح یا شام کے وقت (امہات المومنین کے پاس) تشریف لے گئے۔عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ابھی انتیس دن گزرے ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا:مہینہ انتیس دن کا ہے۔